245

خیبرپختونخوا اتھارٹی برائے فنی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیتی ایکٹ کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرزتشکیل

محکمہ صنعت و تجارت اور فنی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اتھارٹی برائے فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیتی ایکٹ کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ایک بورڈ آف ڈائریکٹر ز تشکیل دیا ہے جس کے چیئرمین وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہوں گے جبکہ اس کے ممبران میں محکمہ ہائے صنعت و تجارت اور فنی تعلیم،خزانہ،منصوبہ سازی و ترقی اور محکمہ محنت کے سیکرٹریز یا ان کے نامزد افسران جو ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے سے کم نہ ہوں۔وائس چانسلر شہداء آرمی پبلک سکول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نوشہرہ،خیبر پختونخوا کمیشن برائے وومن سیٹس کی چیئر پرسن، صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،بڑے درجے کی صنعتوں کے تین نمائندے (۱) انجینئر محمد انور خان صدر ریزیڈنٹ ڈائریکٹر ایم؍ایس چراٹ پیکنگ انڈسٹریز،صنعتی بستی گدون،(2)خیبر خان چیف ایگزیکٹو ایم؍ایس شازلز فارماسیوٹیکل انڈسٹریل اسٹیٹ حطار اور(3) سکندر قلی خان ایم؍ایس کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز کوہاٹ۔چھوٹے درجے کی صنعتوں کے دو نمائندے(1) بلال افضل خان ولد محمد افضل خان،سرڈھیری سی این جی چارسدہ اور(2) حاجی محمد جاوید مینجنگ ڈائریکٹ رایم؍ایس اشرف انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ،آل پاکستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے،ایم ایس ہشتنگر کنسٹرکشن کمپنی چارسدہ کے شمشیر خان،نجی شعبے کے فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نمائندے ،پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ سرائے نورنگ کے پرنسپل انجینئر نادر خان جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی تنگی کے پرنسپل شامل ہوں گے جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخواTEVTA اس کے ممبر کم سیکرٹری ہوں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھوٹے درجے کی صنعتوں کے دو نمائندوں میں سے ایک ایم؍ایس اشرف انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر حاجی محمد جاوید سابق صوبائی وزیر اورپشاور کے معرورف سماجی کارکن بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں