234

ہفت روزہ وآن لائن اخبار چترال پوسٹ کے زہر اہتمام جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل موڑدہ ٹیم نے جیت لیا

چترال (نمائندہ ) ہفت روزہ  وآن لائن اخبار چترال پوسٹ کے زہر اہتمام دروش میں منعقدہ جشن بہاران کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں موڑدہ چترال ٹیمنے جغور کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہراکر فائنل جیت لیا۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ضلعے کے ہر یونین کونسل میںImage may contain: 8 people, people standing and crowdکھیلوں کا میدان قائم کرنے کا منصوبہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد چترال میں پیش آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری نوجوانوں کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یہی وقت ہے کہ ہم اپنے یوتھ میں مطلوبہ اوصاف اور قابلیت پیدا کریں اور کھیل اس کا ایک ذریعہ ہے۔ ضلع ناظم نے دروش میں فٹ بال گراونڈ کی ضرورت مرمت کے لئے 7لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیاImage may contain: 3 people, people standing, crowd and outdoorجبکہ گزشتہ سال ضلع کونسل کے رکن شہزادہ خالد پرویز کی طرف سے فٹ بال گراونڈ کے لئے وقف کردہ زمین کو ہموار کرنے کے لئے 8لاکھ روپے کی مزید گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے دروش کی تاریخ میں ایک عظیم الشان ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر چترال پوسٹ کے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر چترال پوسٹ کی طرف سے ضلع ناظم کو سوینیر پیش کیا گیا جسے معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر نے پیش کیا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین سیکیورٹی پیش کرنے پر چترال سکاوٹس اور پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی۔ کرنل مراد اسٹیڈیم میں گنجائش سے ذیادہ تماشائی فائنل میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے جس کی نظیر مقامی تماشائیوں کے مطابق ماضی میں نہیں مل سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں