194

ڈی سی آفس چترال میں انتہائی اہم میٹنگ،عوام سےچترال کے امن کے خلاف ہونے والی سازش کو ملکر ناکام بنانے کی اپیل

چترال(نمائندہ )ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی۔ میٹنگ میں علما کرام، سیاسی پارٹیوں کے صدور اور علاقے کے معززیں نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد علما کرام اور مسلمانان چترال کے تحفظات دور کرنے اور قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کرنے کے لئے ملزم کے خلاف فوری ایف ائی آر درج کی گئی۔ اور اس کی نقل میٹنگ میں پیش کی گئ ساتھ ہی فیصلہ ہوا کہ اس کیس کی تحقیقات فوری طور پر کل ہی سے شروع کی جائے گی ۔ تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا کہ جید علمائے کرام چترال ٹاوں کے مختلف مساجد میں جاکر شہریوں سے پر امن رہنے کی تلقیں کریں گے۔ شرکاے میٹنگ نے چترال کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ چترال کے امن کے خلاف ہونے والی اس سازش کو ملکر ناکام بنائیں۔ تاکہ چترال میں امن، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا خراب نہ ہو۔ اور دشمنان چترال کے مزموم عزائم ناکام ہوجائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں