466

واقعہ چترال کے امن کوخراب کرنے کی ایک سازش ہے جس سے کامیاب ہونے نہیں دیاجائیگا،کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس

چترال (محکم الدین ایونی)چترال میں گذشتہ روزنماہونے والے ناخوشگوارواقعے کے بعدحالات کوکنٹرول کرنے کیلئے ہفتہ کے روزبھی چترال کے شہرتمام داخلی راستے بدستوربندہیں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ خودتمام سکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں حالات کوکنٹرول کرنے کیلئے دفعہ 144کانفاذکردیاگیاہے جس پر دوسے زیادہ افرادکوجمع ہونے پر پابندی ہے۔سکیورٹی فورسزمختلف مقامات پرلوگوں کے شناختی کارڈ چیک کررہے ہیں اورحساس داخلی راستوں کومکمل طورخارداریں لگاکربندکردی گئی ہیں ۔دیرپولیس کی بہت بڑی تعدادچترال پہنچ چکی ہے ،اورچترال میں سکیورٹی ذمہ داریاں انجام دی رہی ہیں جبکہ چترال پولیس کی بھاری تعداد جومردم شماری کی ڈیوٹی ضلع سے باہرگئے ہوئے تھے ان کوواپس بلالیاگیاہے۔ہفتہ کے روزچترال شہرکے تمام سکولوں کوبندکردیاگیا ہے تاہم امتحانات کومنسوخ نہیں کیاگیاہے ۔تمام کاروباری مراکزبندہیں ۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے میڈیاسے مختصربات کرتے ہوئے کہاکہ حالات کنٹرول میں ہیں اورپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔یہ چترال کے امن کوخراب کرنے کی ایک سازش ہے جس سے کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں