324

لاسپور کی سنی اور اسماعیلی حلقوں اور اے کے ڈی این کے اداروں کی طرف سے ملزم کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )لاسپور وادی کے مختلف ویلج کونسلوں کے ناظمین، نائب ناظمین اور جنرل کونسلروں حاصل مراد خان، پنار ولی، جماعتی خان، رحمت اعظم خان اور جمال الدین نے چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نبوت کا دعویٰ کرنے والے شخص کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کو قرار واقعی سز ا دے کر انہیں نشانہ عبرت بنایا جائے تاکہ دوسروں کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے لاسپور کی سنی اور اسماعیلی حلقوں اور اے کے ڈی این کے اداروں کی طرف سے ملزم کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ یہ شخص دراصل بھارتی یا امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے جسے سی۔ پیک منصوبے کی ناکامی کا ٹاسک دی گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اہالیان لاسپور اپنے نبی آخر الزمان کی شان پر اپنا جان ،مال اور اولاد قربان کرنے کو تیار ہیں اور وقت آنے پر وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں