39

یوسی یارخون کے عوام ملغون رشیدکے خلاف سخت کارروائی کرکے نشانہ عبرت بنانے کامطالبہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) یار خون سے ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی خان ،ممبرتحصیل کونسل میرصاحب بیگ،ناظم ،نائب ناظم کونسلرزویلج کونسل بانگ علاقے کے عمائدین نے جمعہ کے روزشاہی مسجدمیں نبوت کا دعویٰ کرنے والے ملغون شخص کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کو قرار واقعی سز ا دے کر انہیں نشانہ عبرت بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوسخت سخت دیاجائے اس کی معافی کو قبول نہ کیا جائے اور چترال کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے سماج دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہ ہونے دیاجائے۔یوسی یارخون کی سنی اوراسماعیلی حلقوں نے ملغون رشیدکے خلاف سخت کارروائی کرکے نشانہ عبرت بنانے کامطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے کے ڈی این کے تمام ادارے بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email