255

عالمی تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوسی موڑکہو میں گستاخ رسولؐ کے خلاف جلسہ اور مظاہرہ، گستاخ رسولؐ کو فوری طورپر تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ

موڑکہو(اعجاز احمد) عالمی تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اپر چترال کے یوسی موڑکہو کے مقام ژیلی بازار میں گذشتہ روز شاہی مسجد چترال میں ایک شخص کے نبوت کے جھوٹے دعوی کے خلاف ایک بڑے جلسے اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں موڑکہوکے عاشقان رسولؐ پر مشتمل نوجوانوں،علماء کرام،بچے اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جلسہ مولاناشاہ ولی الدین کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس طر ح اللہ تعالیٰ ،یوم آخرت،انبیاء کرام پر ایمان لانا،اس طرح ختم نبوت پر بھی ایمان لانا مسلمانوں پر لازم وملزوم ہے۔ختم نبوت کے منکر کافر ہے اور جو ملعون بھی یہاں پیغمبری کا دعوی کریں اس کے لئے یہاں کوئی جائے پناہ نہیں ہے جب تک ملعون اور جھوٹی نبوت کا دعوی کرنے والے کا سرتن سے جدا نہیں کردیا جاتا ہم آرام سے نہیں بیٹھے گے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم بھوک،غربت،پسماندگی سب کچھ برداشت کرتے ہوئے آئے ہیں لیکن ختم نبوت اور صحابہ کرام کے شان میں گستاخی ہمارے لیے کسی صورت میں بھی ناقابل برداشت ہے۔جب تک مبینہ گستاخ رسولؐپر مقدمہ چلاکرپھانسی کی سزا نہیں دی جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھے نگے اور چترال کے بھائیوں کے ساتھ جو مبینہ گستاخ رسول ؐ کے خلاف برسر پیکار ہیں ہماری یکجہتی جاری رہے گی۔جلسے میں جگہ جگہ بینرزلگائے جس پر لکھا تھا گستاخ رسول کی ایک ہی سزا،سر تن سے جدا،گردن سے جدا۔بعد میں اے سی سب ڈویژن کی اس یقین دہانی پر کہ گستاخ رسول کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے،جسکی سزا پھانسی ہے۔جلسہ پُرامن طورپر منتشر ہوگیا اور اس مرحلے پرحکومت سے مذاکرات کے لئے علماء کرام پر مشتمل ایک وفد بھی تشکیل دی گئی۔جلسے سے مفتی نصیر الدین،قاری سیف الدین،مولانا جاوید حسین،مولانا اصف اقبال حیدری ،مولانا میر بہادراور مولانا منور حسین نے خطاب کیا ۔آخر میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ رسولؐ کو فوری طورپر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں