398

ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے ملغون شخص کی طرف سے نبوت کی جھوٹی دعویٰ کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )مستوج سے ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے جمعہ کے روزشاہی مسجد چترال میں ایک ملغون شخص کی طرف سے نبوت کی جھوٹا دعویٰ کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورعدلیہ سے اپیل کی ہے کہ اس ملغون شخص کوقرارواقع سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی اسلام دشمن عناصراس قسم کے قدم اُٹھانے کی جرات نہ کریں ۔انہوں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اگراس واقعے کے پیچھے کوئی عناصرملوث ہیں انہیں بھی عبرت کانشانہ بنایاجائے ۔ انہوں نے چترال کی سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علاقے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بناکر ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔ سید سردار حسین شاہ نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور چترال کا سی ۔پیک منصوبے میں شامل ہونے پر چترال کا مستقبل تابناک اور شاندار ہے لیکن دشمن ملک کو یہ ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ مختلف حیلے بہانوں سے چترال جنت نظیر کو آگ میں جھونک دراصل ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر چترال کے بیدار مغز اور سیاسی شعور سے مالامال عوام اس سازش اور اس کے پیچھے کارفرما عوامل اور ایکٹروں کو جان چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں