227

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس عوام سے گھل مل کر حکمت عملی کرکے کشیدہ ماحول کو امن میں تبدیل کرنے کی کوشش

چترال ( محکم الدین ایونی) چترال کے عوامی حلقوں نے کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے حکمت عملی ، دلیری اور وژن کے ساتھ گذشتہ روز رونما ہونے والے واقعے کے حل میں اہم کردار ادا کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے ۔ اور دل کی گہرائیوں سے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مختلف افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کا حالیہ واقعہ کسی خود کُش دھماکے سے زیادہ خطرناک تھا ۔ اور یہ چترال کے امن کو خراب کرنے کی بہت بڑی سازش تھی ۔ لیکن جس طریقے سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے خلوص نیت سے فوری طور پر عوام سے گھل مل کر حکمت عملی کرکے کشیدہ ماحول کو امن میں تبدیل کرنے کی شب و روز کوشش کی ۔ اور بغیر کسی جانی نقصان کے گھمبیر مسئلے کو سلجھانے میں کامیاب ہوئے ۔ اُس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کرنل نظام الدین شاہ نے فوج کے انتہائی ذمہ دار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ، مذہبی ، سیاسی اور علمی پہلووں سے لگی آگ کو بجھانے میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے ۔ جس کیلئے چترال کے عوام اُن کی درازی عمر اور ترقی و کامرانی کیلئے دُعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کمانڈنٹ نے چترال میں سیلاب اور زلزلے کے انتہائی مصائب کے دور میں گھر گھر جا کر لوگوں کی مدد کی ۔ اور اُنہیں حوصلہ دیا ۔ جبکہ چترال کے لوگوں کے غمی اور خوشی میں بھی شریک ہیں ۔ اس لئے چترالی عوام کے دل میں اُن کیلئے پاک فوج کے آفیسر کے طور پر احترام کے علاوہ اضافی طور پر پُر خلوص سماجی احترام موجود ہے ۔ جو شاید بہت کم آفیسروں کے حصے آتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالات جس تیزی کے ساتھ سنگینی کی طرف جا رہے تھے ۔ اگر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس فوری طور پراس کو اپنے ہاتھ میں نہ لیتے ۔ تو چترال کے امن کو بہت بڑا نقصان ہو سکتا تھا ۔ لیکن شکر ہے کہ اُن کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں