252

چترال سکاؤٹس اور پاک آرمی کی مشترکہ گشت جارہی ، جگہ جگہ راہ چلتے لوگوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی چیکنگ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات اُٹھائے ہیں ۔چترال سکاؤٹس اور پاک آرمی کی مشترکہ گشت جارہی ہیں ۔ اور جگہ جگہ راہ چلتے لوگوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہیں ۔ شہر کے داخلی راستوں پر بھی چترال سکاؤٹس کے کوئیک ریسپانس فورس نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اور مختلف مقامات پر پوسٹوں میں لوگوں کی نقل وحمل کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ چترال سکاؤٹس کے یہ گشت ، ٹاؤن ایریا ، بلچ ، سنگور ،دنین ، سین لشٹ ، جغور کے علاوہ شہر کے اطراف تک جاری ہیں ۔ تاکہ چترال کے اند ر موجود امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے ۔ چترال سکاؤٹس کے ان اقدامات سے ماحول میں دوباہ بہتری آئی ہے ۔ اور تین دنوں سے بند کاروبار پھر سے کھل گئے ہیں ۔ اور زندگی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں