228

چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا/ ڈسٹرکٹ سنسس آفیسر چترال عبدالاکرم

چترال ( محکم الدین ) چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا،ڈسٹرکٹ آفیسراسسٹنٹ کمشنرچترال عبدالاکرم نے اتوار کے روز مردم شماری کے چارچ  سپرنٹنڈنٹس کو سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے طو ل و عرض میں 25اپریل سے خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل شروع ہو گا ۔ اور 35دنوں کے دورانیے میں یہ کام مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل چترا ل میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ ،63سرکل سپروائزر 185انومیرٹر ز 370بلاک میں مردم شماری کے فرائض انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مردم شماری سٹاف کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جس میں آرمی اور پولیس کے جوان ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ عبدالاکرم نے کہا ۔ کہ مردم شماری کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔ اور دو اسٹاف ہر وقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے ۔ چترال کے تمام علاقوں سے مردم شماری سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے فون نمبر 413686پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے حالات نارمل ہیں ۔ اور مردم شماری کے راستے میں کوئی مسئلہ مانع نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں