180

سی پیک کا دوسرا مرحلہ،9 صنعتی زون بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا،اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صوبائی حکومتوں کی جانب سے تجویز کردہ 9 خصوصی زونز پر کام جاری ہے،دو سے تین سال کے اندر یہ اکنامک زونز مکمل کردیے جائیں گے،سی پیک کے تحت انرجی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کو عملی بنانے کے بعد صنعتی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔چھٹی جے سی سی میں ہر صوبے اور ہر علاقے میں ایک ایک زون قائم کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 2 سے تین سال کے اندر یہ اکنامک زونز مکمل کردیے جائیں گے جس کی بدولت ملک کی معدنی دولت کوبروئے کار لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں