221

چترال بھر میں مردم شماری منگل کے روز سے شروع کیا گیا ۔ابتدائی طور پر خانہ شماری کی جائے گی

چترال ( محکم الدین ) چترال بھر میں مردم شماری منگل کے روز سے شروع کیا گیا ۔ابتدائی طور پر خانہ شماری کی جائے گی اُسکے بعد مردم شماری کاعمل مکمل کیا جائے گا ۔ جس پر مجموعی طور پر 35دن لگیں گے ۔ضلع چترال میں ہونے والے اس مردم شماری میں 24چارج سپرنٹنڈنٹ ،101سرکل سپروائزر 295انومیریٹر ز 590بلاک میں اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ پاک آرمی کی طرف سے ایک انومیریٹر اور سیکیورٹی کیلئے چترال سکاوٹس اور پولیس کے ایک ایک جوان ہر ٹیم میں شامل ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مردم شماری کا عمل بالائی چترال کے علاقہ بروغل سمیت تمام ضلع میں جاری ہے ۔ اور ہماری ٹیمیں تمام دیہات تک پہنچ چکی ہیں ۔ اور کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مردم شماری کیلئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ بالائی چترال میں لوگ مردم شماری ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مستوج میں 10چارج سپرنٹنڈنٹ 38سرکل سپروائزر ز اور 110انومیریٹرز 220بلاک میں مردم شماری مکمل کریں گے ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا ۔ کہ تحصیل چترال میں مردم شماری کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ۔ کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔ جس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مردم شماری کے حوالے سے عوام کو ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے ۔ تاکہ کوئی گھرانہ خانہ شماری و مردم شماری سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی گھر کسی طرح مردم شماری سے رہ گیا ہو ۔ تو اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دینے پر ٹیم دوبارہ رابطہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل چترال میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ ،63سرکل سپر وائزر ز 185انومیریٹرز 370 بلاک میں مردم شماری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں