204

زیرو پوائنٹ بازار دروش میں آتشزدگی،ایک دکان جل گیا

دروش(نامہ نگار)زیرو پوائنٹ بازار دروش میں آتشزدگی کی وجہ ایک دکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زیرو پوائنٹ بازار میں واقع ریٹائرڈ صوبیدار سیف الرحمن ولد بلان خان کے گیس سیلنڈر شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ عملہ ، مقامی رضاکاروں ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے سرعت سے کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو دیگر دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں