193

اٹلی کی مدد سے دریاے گلگت کو دس فٹ تک گہرا اور دونوں اطراف میں مضبوط دیوایں تعمیر کی جائینگی

گلگت (عبدالرحمن بخاری/پامیرٹائمز) اٹلی کی مدد سے دریاے گلگت کو دس فٹ تک گہرا اور دونوں اطراف میں مضبوط دیوایں تعمیر کی جائینگی اس منصوبے پر 20 ملین ڈالر لاگت آے گی یہ رقم اٹلی فراھم کرے گا منصوبے کی تکمیل سے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور کشتی رانی کے کھیل کے موقع میسر آئیں گے۔  وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے مطابق اٹلی کے ماہرین گلگت شہر میں منصوبے کا سروے کر رہے ہیں۔گلگت میں دریا زمینی کٹاو کا باعث بن رہاہے۔ دریا کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات بھی ایک مسلہ بنی ھوئی ہیں اور دریا کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس منصوبے سے ان مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی منصوبے کی تکمیل کے بعد دریا کے دونوں اطراف میں ہوٹلوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جاےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں