268

گورنمنٹ گرلز کیڈٹ کالج مردان میں آٹھویں کلاس میں داخلوں کیلئے داخلہ ٹیسٹ 28اپریل 2017 کو منعقد کئے جائیں گے  

 گورنمنٹ گرلز کیڈٹ کالج مردان میں آٹھویں کلاس میں داخلوں کیلئے داخلہ ٹیسٹ 28اپریل 2017 کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام پی ای ایف پوسٹ گریجویٹ کالج ،2رحمان بابا روڈ نزد آبدرہ روڈ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔مزید برآں گورنمنٹ گرلز کیڈٹ کالج مردان میں فیکلٹی ممبرز کی بھرتیوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیالوجی ، کیمسٹری ، انگریزی اور اسلامیات کے لیکچررز کی پوسٹوں کیلئے مذکورہ ٹیسٹ 29اپریل 2017کو اسلامیہ پبلک سکول بالمقابل مولانا مدرسہ نزد کمبوہ اڈا رنگ روڈ چارسدہ لنک پشاور میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ اسلامیات ، ریاضی ، مطالعہ پاکستان ، فزکس اور اردو کے لیکچررز کیلئے مذکورہ ٹیسٹ 29اپریل 2017کو ہی فارابی ڈگری کالج بالمقابل کے ایف سی نزد ٹوٹل پمپ ، ارباب ایونیو ، تہکال پایاں یونیورسٹی روڈ پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔مذکورہ ٹیسٹ دن ساڑھے گیارہ بجے ہوں گے جن کیلئے رپورٹنگ کا وقت گیارہ بجے جبکہ حاضری کا وقت سوا گیارے بجے مقرر کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں