201

جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعض غیر ملکی حساس اداروں کانام لیا تھا جوکہ درست نہیں۔ناظمین ویلج کونسل لاسپور

چترال ( نمائندہ چترال ) وادی لاسپورسے تعلق رکھنے والے ناظمین ویلج کونسل اور دوسرے رہنماؤں نے گزشتہ دنوں اپنے مشترکہ بیان سے رجوع کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہی مسجد کے واقعے کے بارے میں انہوں نے جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعض غیر ملکی حساس اداروں کانام لیا تھا جوکہ درست نہیں اور بعض دوستوں کی نشاندہی کے بعد انہیں اس کا احساس ہوا۔ بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں حاصل مراد خان، پنار ولی، جماعتی خان ،رحمت اعظم خان اور دوسروں کا کہنا تھاکہ ایک ملغون کی طرف سے دعوائے نبوت اور مسلمانوں کی جذبات کو مجروح کرنے کی وجہ سے ان کا جذبات سے مغلوب ہونا فطری امر تھا اور جس وقت وہ چترال پریس کلب پہنچ کر بیان دے رہے تھے اس سے قبل وہ کئی گھنٹوں کا پیدل سفر کرکے جسمانی طور پر تھکے ہارے حالت میں تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بیان سے ایف ۔بی ۔ آئی اور AKDNکے الفاظ کو واپس لے رہے ہیں اور ہمیں یہ احساس ہے کہ ایف بی آئی اتنے پست سطح پر کام نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں