2,483

حکومتی ادارے یارخون میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی مددکریں۔سید مختار علی شاہ ایدوکیٹ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)چترال کا دور افتادہ علاقہ خورزگ ،پاور،پترانگازاوراچھوہون یارخون بھی حالیہ سیلاب سے متاثر ہوا۔جہاں کہیں گھر سیلاب برد ہوئے ۔ایک اخباری بیان میں سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ علاقے میں سیلاب کی تباہی کی وجہ سے 68نفوس بے گھر ہوگئے ہیں۔اشیائے خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اورجہاں کسی دکاندار کے پاس اشیائے خوردنوش دستیاب ہیں اُن کی ڈبل ریٹ وصول کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ علاقے میں ڈیزل بھی دستیاب نہیں۔جب کہیں سے ڈیزل لایا جاتا ہے تو فی لیٹر 250روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔روڈ کی بندش کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں۔ابھی تک کسی بھی حکومتی یا فلاحی ادارے کی طرف سے علاقے میں امداد نہیں پہنچائی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اُنہوں نے حکومتی اور دیگر اداروں کو سیلاب سے متاثرہ یارخون ویلی کی طرف توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد علاقے میں تیل اور اشیائے خوردنوش پہنچایا جائے۔ تاکہ عوام کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

الاخوان مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور کا چترال برانچ آفس کا افتتاح
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)الاخوان مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پشاورنے اپنی چترال برانچ افس واقع طفیل مارکیٹ بائی پاس روڈ چترال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جنرل سکرٹری حاجی منظور قادر نے پٹی کاٹ کر دفتر کا رسمی طورپر افتتاح کیا۔اس موقع پر کمپنی کے ذمہ داران بسم اللہ جان ،محمدعالم کاشف اورتجار یونین کے نائب صدر فضل واحد بھی موجود تھے۔علاقے کے عمائدین کی ایک بڑی تعدد نے بھی رسم افتتاح میں شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل بسم اللہ خان نے کمپنی کے حاضرین کو کمپنی کے قوائد وضوابط پر تفصیلی بریفینگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں