281

ریشن پاورہاوس کے متاثرین میں سولرپنلزتقسیم کا عمل غیر منصنانہ ہیں۔اعظم خان

چترال(نامہ نگار )یونین کونسل تریچ نشکوہ سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلراعظم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہےکہ گذشتہ سال کے ناگہانی آفات اورسیلابی ریلوں کی وجہ سے ریشن پاورہاوس تباہ ہوچکاتھا۔اس وقت صوبائی حکومت نے ریشن پاور ہاوس کے متاثر ین کو فوری ریلیف دینے کے لئے سولرپنلزتقسیم کرنے کا فیصلہ کیاتھاجوکہ سینکڑوں کی تعداد میں مختلف دیہات میں تقسیم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقسیم کا عمل غیر منصفانہ ہے ایسے کئی دیہات موجود ہے جوکہ ریشن پاورہاوس سے مستفیدہورہے تھے جن میں کئی دیہات کے اپنے لاکل بجلی گھر موجود ہیں جو ریشن پاور ہاوس کے تباہی سے اتنے متاثر نہیں ہوۓ لیکن سولرپنلزسے ان دیہاتوں کو نوازاگیامگرجن دیہات میں لاکل بجلی نہیں ہیں ان کوسولرسسٹم بھی نہیں دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ،منتخب نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں نشکوکوفوری سولرسسٹم دینے کابنددبست کرین اگرمطالبہ تسلیم نہیں کیاگیاتوہم اپنے حق کے لیے احتجاجی دھرنااوربوبھوک ہڑتال کرین انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ابھی تک ریشن بجلی کے صفائی کا کام شروع نہیں کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں