205

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، پٹرول قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کمی کی سفارش کی ہے اور قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا نے یکم مئی سے 15 مئی تک کیلئے قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق 30 اپریل کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 74 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 83 روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں