235

غیر ملکی سیاحوں پر پابندیا لگانا غیر معقول ہے، سعدیہ دانش

گلگت (شمس الرحمن شمس ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر غیر ضروری پابندیاں گلگت بلتستان کی معشیت پر سرجیکل سٹرائیکٹ ہے سیاحتی سیزن کے آغاز پر 6 ماہ قبل اجازت لینے کی پابندی انتہائی غیر معصول ہے جبکہ یہاں سیاحتی سیزن ہی 5 ماہ کا ہوتاہے دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ سرمایہ کاروں کے روپ میں مشکوک لوگوں کو وزیر اعظم کی ہدایت پر راتوں رات ویزے جاری کررہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کے سیاحت کے حوالے سے بلند بانگ دعوے محض لفافہ ثابت ہوئے ہیں موجودہ حکومت اس حوالے سے 2 سالوں میں ایک پالیسی دکھائے جو انہوںنے عملی طورپر انجام دیاہے یہی نہیں بلکہ صوبائی حکومت سیکورٹی کے نام پر گلگت بلتستان کے سیاحت سے وابسطہ افراد اور ہوٹل انڈسٹری کو تباہ کر نے پر تلی ہوئی ہے حکومت اگر سیاحوں کو سیکورٹی نہیں دے سکتی ہے تو ان کی شدید نااہلی ہے درحقیقت نواز لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت ایک منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کو ہر شعبے میں تزل کا شکاکرنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ در اصل پیپلز پارٹی کے دور میں ہونے والے انقلابی اور تاریخی اقدامات ہیں 28 غیر ملکی سفیروں اور ڈبلو میٹس کی کانفرنس ،سلک روٹ اور راما فیسٹول وغیرہ شامل ہیں اپنے آپ کو شیر کہنے والے خود کوئی کام کرنے کے بجائے دراصل گدھ بن کر پیپلز پارٹی کے منصوبوںپر گزارہ کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں