209

راولپنڈی سے چترال آنے والی کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افرادجابحق جبکہ متعددزخمی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)راولپنڈی سے چترال آنے والی کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افرادجابحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں کوراولپنڈی سے چترال جانے والی کوسٹرلواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد جان بحق ہوگئے ۔حادثے میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں لاشوں اورزخمیوں کوکھائی سے نکالنے میں مصررف ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوسٹرنمبر CD2033راولپنڈی سے آنے والی کوسٹرمیں سوارسراج الدین بروز،زارنبی ولدشیرخان دروش،محمداصف الدین ولدعبدالعیم خان اپرچترال،سلطان علی اپرچترال،عارف اللہ ولدسلطان ولی دروش،موسی خان اپرچترال ،توفیق الرحمن ولدخان دروش،محمدشفیع ولدغلام اپرچترال،عاصم الدین ولدمحمداشرف دروش اورزخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال دیرمنتقل کردیاگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں