236

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کاچترال میں اکنامک زون کیلئے 40ایکڑ زمین کی خریداری کیلئے احکامات

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایمر جنسی بنیادوں پر چترال میں اکنامک زون کیلئے 40ایکڑ زمین کی خریداری کیلئے احکامات دیے ہیں ۔ جبکہ مزید 300ایکڑ آراضی کی خریداری اس کے علاوہ ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کی اُن سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سرتاج احمد نے سابقہ ملاقات میں جاری ڈائریکٹیوز پر عملدر آمد کرتے ہوئے چترال یونیورسٹی کے قیام ، ریشن بجلی گھر کی بحالی ، چترال اور دروش بازار کے انٹرنل روڈ ز کی بہتری کیلئے 9کروڑ روپے کی منظوری ، چترال چیمبر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ ، دو واٹر ٹینکر اور چترال ٹاون کی آرائش و زیبائش کیلئے خطیر رقم کی منظوری پر اُن کا شکریہ دا کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ سیلاب اور زلزلے کے دوران متاثرہ کاروباری افرادImage may contain: 1 person, standingکی مدد کیلئے ERKFکے تحت جو امداد دی جارہی ہے ۔ چترال کو اُس میں شامل کرکے کاروباری افراد کو مشکلات سے نکالا جائے ۔سرتاج احمد خان نے وزیر اعلی سے ارندو ڈرائی پورٹ کو ڈویلپ کرنے سے چترال پر اُس کے مثبت اثرات پڑنے سے متعلق وزیر اعلیٰ کے گوش گُزار کی ، اور چترال میں حالیہ دنوں کے دوران رونما ہونے والے حالات سے بھی آگاہ کیا ۔ سرتاج احمد نے وزیر اعلی کو چترال آنے کی دعوت دی ۔ جسے انہوں نے قبول کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں