193

لواری ٹاپ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ اور ایک خاندان کے تین افراد جان بحق ہوگئے

چترال(نامہ نگار)اتوار کی صبح لواری پاس کے علاقے میں دارو خووڑ کے قریب کوسٹر حادثے میں دوخاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔تفصیلات کے مطابق شاگروم تریچ سے تعلق رکھنے والا مولانا زار نبی اپنے اہلیہ، تین کم سن بچوں اور چھوٹے بھائی محب الرحمن کے ہمراہ کوسٹر میں سوار تھے۔ اس حادثے میں زار نبی اپنے چھوٹے بھائی محب الرحمن اور تین کم سن بچوں سمیت اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔مولانا زار نبی کی اہلیہ شدید زخمی ہیں۔ یوں اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ چراغ گل ہو گئے۔واضح رہے کہ مولانا زار نبی گجرانوالہ کے مدرسے میں مدرس تھے۔
اسی طرح راولپنڈی کے گلشن آباد سے تعلق رکھنے والے سید ہیبت اللہ اپنے بیٹے سید کلیم اللہ اور بیٹی سعدیہ سمیت حادثے میں جان بحق ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں