چترال (نامہ نگار)راولپنڈی سے چترال آنے والی کوسٹر بس لواری ٹاپ کے پہاڑی سلسلے میں دارو خوڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا جسکے نتیجے میں 11افراد جان بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بد قسمت کوسٹر گاڑی نمبر C-2033 جسے ڈرائیور خالق استاذ سکنہ کشمیر چلارہا تھا گذشتہ رات 8بجے پیر ودہائی راولپنڈی کے کرسٹل لائن اڈے سے چترال کے لئے روانہ ہوچکا تھا۔ اڈہ ذرائع کے مطابق اس بس میں کل 27 افراد سوار تھے جن میں 23مسافر اور دوبچے، گاڑی کا ڈرائیور اور کلینیئر شامل ہیں۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے سات بجے دارو خوڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کو راستہ دے رہا تھا۔ اس وقت گاڑی سے کلنیئر اور ایک مسافر نیچے اتر گئے تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی رضارکاروں، پولیس، آرمی اور سکاؤٹس کے اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ دیر پولیس کے اے ایس آئی صاحب نبی