274

چترال سے قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والی پولیس وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی / 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی

چترال سے قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والی پولیس وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق مختلف مقدمات میں گرفتار ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خصوصی وین کے ذریعے چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ علی الصبح ساڑھے4 بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ اس آپریشن کے دوران 4 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل نے حصہ لیا۔ ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور کی قیادت میں جے یو آئی کا وفد ڈیرہ اسمعیل خان روانہ، تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، مولانا عمر چترالی اور محمد جمیل چترالی وفد میں شامل.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں