210

ملک بھرمیں بجلی کی طلب 17408میگاواٹ ، بجلی کی پیداوار 14476میگاواٹ اور بجلی کا شارٹ فال2932میگاواٹ ہے

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت پانی وبجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کی طلب 17408میگاواٹ ، بجلی کی پیداوار 14476میگاواٹ اور بجلی کا شارٹ فال2932میگاواٹ ہے،کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ہفتہ کو وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی طلب 17408میگاواٹ ، بجلی کی پیداوار 14476میگاواٹ اور بجلی کا شارٹ فال2932میگاواٹ ہے،کہیں بھی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں،پانی سے4465میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2783میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے،آئی پی پیز سے 7228میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں