255

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری خدیجہ سردار کا لواری حادثے پر اظہار افسوس

چترال ( نمائندہ  ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری خدیجہ سردار نے لواری کے مقام پر کوسٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنی تعزیتی پیغام میں انھوں نے غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔ خدیجہ سردار نے ضلعی انتظامیہ سے رات کے سفرپر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور ساری رات سفر کے دوران نیند نہیں کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ لہذا رات کی سفر پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔ انھوں نے اسلام آباد، راولپنڈی اور چترال کے درمیان چلنے والی کوسٹرگاڑیوں کی معائنہ کا بھی مطالبہ کیا۔ کیونکہ اکثر خراب اور پرانی گاڑیاں اسی روٹ پر لگادئیے جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں