195

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 131واں عالمی یوم مزدوراں آج ( یکم مئی) بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ یہ دن یکم مئی 1886ء کو شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے اوقات کار میں کمی اور بہتر حالات کار کیلئے شروع کی گئی جدو جہد اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے تاریخ کے سنہری باب کا حصہ بن کر مشعل راہ کا روپ دھارتے ہوئے سامنے آئیں۔

اس موقع پر کروڑوں مزدور اپنے حقوق کی جدو جہد کے دوران قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رفقاء کو عقیدت و احترام کے ساتھ خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس موقع پر تمام شہروں میں ریلیوں ، جلسے جلوسوں ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائیگا جن میں تمام سیاسی جماعتوں ، مزدور تنظیموں کے علاوہ سو ل سوسائٹی کے تمام طبقات شرکت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں