296

چترالی میں محسن چترال سابق صدر(ر)جنرل پرویزمشرف کے خدمات کوہمیشہ یادکررہے ہیں/سیدناصرعلی شاہ پیرذادہ

اسلام آباد(نامہ نگار)چترال سے آل مسلم لیگ کے رہنماسیدناصرعلی شاہ پیرذادہ نے ایک اخباری بیاں میں کہاہے کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ضلع چترال اپنی جغرافائی اہمیت کے باوجود انتہائی پسماندگی کا شکار ہے ۔ مختلف سیاسی پارٹیز خیبر پختونخوا میں بسرِ اقتدار آئے مگر ہمیشہ چترال کونظر انداز کیا ۔ موجودہ صوبائی حکومت جو کے تبدیلی کا نعرہ لگتی ہے مکمل طور پر نا کام ہوچکی ہیں ،جس کاچترال میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے الیکشن جیت لیا مگر اپنے کیے ہوئے وعدوں کو بھولا کر لوگوں کے دل میں اپنے لئے ناامیدی پیداکردی ہے۔چترالی میں محسن چترال سابق صدر(ر)جنرل پرویزمشرف کے خدمات کوہمیشہ یادکررہے ہیں ۔جنہوں نے لواری ٹنل،مستوج پل،مستوج ٹوگلگت روڈاورگولین گول ہائیڈورہاوس پرویزمشرف کی طرف سے چترالی عوام کویادگارتحفہ ہے ۔انہوں نے 2018کے الیکشن میں NA-32میں محسن چترال سابق صدرپرویزمشرف خودالیکشن لڑئیں گے جوچترالی عوام کے صحیح طورپررہنمائی کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں