223

کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف غذر ٹریفک پولیس کی کاروائی

غذر (محبت حسین دانش )غذر ٹریفک پولیس نے ایس ایس پی کی ہدایت پر غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگانے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے درجنوں غیر قانونی طورپر لگائے گئے نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اُتارے گئے ۔ اس مواقع پر محکمہ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور اپنے گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اُتارے بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری رہے گی۔ غذر ٹریفک پولیس کی اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں