191

گلگت بلتستان کوآئینی دھارے میں شامل کرنے سے پاکستان مستحکم ہوگا،اقبال حسن

گلگت(نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان کے عوام نے کشمیر کاز کے نام پر کشمیریوں کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اب گلگت بلتستان کوکچھ ملنے جارہا ہے تو کشمیری رہنمائوں کوبدنیتی کامظاہرہ نہیں کرناچاہئے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیری رہنمائوں کو اگر ہماری فکر ہوتی تو وہ اپنے صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں پر گلگت بلتستان کابھی حق قراردیتے کشمیر کے کسی بھی ادارے میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہیں ہے خود ہر قسم کی مراعات حاصل کررہے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حق سے محروم رکھا جارہا ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیری رہنمائوں سے زیادہ سلامتی ادارے کشمیر ایشو کو بہتر جانتے ہیںاور گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ بنانا پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئینی کمیٹی بنا کرگلگت بلتستان کو آئین پاکستان کا حصہ بنایاجارہاہے اور اس کمیٹی میں گلگت بلتستان کے عوام کی جو خواہش ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے 10اضلاع پر مشتمل آئینی صوبہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت دے گی انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں شامل کرنے سے پاکستان مستحکم ہوگا ساتھ ہی مسئلہ کشمیر بھی متاثر نہیں ہوگا اس قسم کے سیٹ اپ کے لئے ہی آئینی کمیٹی بنائی گئی ہے عنقریب عوام کو خوش خبری ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں