چترال (محکم الدین ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی تعمیرو ترقی ہمارے لئے جتنی اہم ہے ۔ چترال کو آفات سے بچانا اُس سے کہیں اہمیت کی حامل ہیں ۔ اس لئے بحیثیت مسلمان روحانی طور پر اور بطور انسان مادی اسباب اور قدرتی وسائل کو ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام میں لا کر آفات کے نقصانات میں کمی لانے کی کوششیں کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ڈیزاسٹر رسک گورننس پراجیکٹ چترال کے تعارفی ورکشاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، جاد فاؤنڈیشن اور بارسلونا گورنمنٹ کے اشتراک سے بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ