196

چترال میں 15مئی سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں 15مئی سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈیپک) کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس موقع سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ نے بتایاکہ مردم شماری ڈیوٹی اور کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری دستیاب نہیں جس کی بنا پر اسے موخر کرنے کا اہتمام کیا جائے مگر قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر سعد ملوک نے کہاکہ یہ چونکہ قومی ایام ہیں جن میں ردوبدل نہیں ہوسکتی ۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم چلانے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی۔ سی چترال نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کوتاہی برتنے کی گنجائش نہیں ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے اور چترال کے پولیو فری ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں