87

چترال بونی روڈ پرجنال کوچ کے مقام میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکرایک شخص جابحق

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال بونی روڈ پر بونی ٹاؤن کے قریب جنال کوچ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زوندرانگم تریچ کی رہائشی زین العابدین شدید زخمی ہوگئے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی پہنچادیا گیا جہاں وہ جان بحق ہوگئے۔ وہ چترال سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے جنال کوچ کے قریب گاڑی سے اتر کر سڑک عبور کررہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ان کو ٹکر ماری جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئے ۔ چترال پولیس نے موٹر سائیکل سوار محمد اعجاز ولد بلبل محمد خان ساکن بونی کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعہ 320کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے جوکہ خود بھی زخمی ہوکرہسپتال میں داخل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email