193

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘ چترال یونیورسٹی سمیت 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی

پشاور( نمائندہ ) ضلع چترال میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی‘،ر چترال میں موجودہ یونیورسٹی کیمپسز کی مکمل یونیورسٹی کی سطح پر درجہ بلندی ‘خیبر پختونخوا گرلز کمیونٹی سکولز‘ مسجد مہابت خان کی مرمت اور بحالی منصوبوں میں شامل کئے گئے‘خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ آبپاشی کے انفرا سٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو اور محکمہ خزانہ کے منظور شدہ واحد منصوبے محکمہ خزانہ کے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کا پراجیکٹ شامل ہیں‘ ان منصوبوں پر 39881.194 ملین روپے لاگت آئے گییہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں دی گئی جس میں اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے اعلیٰ تعلیم،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،کھیل،آثار قدیمہ،صحت،سماجی بہبود،ریلیف و بحالی،خزانہ،بلدیات،کثیر شعبہ جاتی ترقی،شہری ترقی،سڑکوں اور پلوں،ڈی ڈبلیو ایس ایس، پانی،داخلہ،قانون اور انصاف اور زراعت کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں کے41پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد32پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر غیر موزوں ڈیزائن اور حکمت عملی کے باعث آٹھ منصوبوں کوموخر اور ایک منصوبے کو واپس کیا گیا جنہیں اصلاح اور بہتری کے لئے واپس اپنے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں منگ ضلع ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوک شول انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(PAF-IAST) کا قیام اور چترال میں موجودہ یونیورسٹی کیمپسز کی مکمل یونیورسٹی کی سطح پر درجہ بلندی شامل ہیں اسی طرح ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں ہری پور میں ماڈل سکول کا قیام،خیبر پختونخوا کے اعلیٰ ثانوی سکولوں میں آئی سی ٹی میں تعلیم کی فراہمی کے ماڈل پراجیکٹس،خیبر پختونخوا گرلز کمیونٹی سکولز پراجیکٹ(فیزII)،آثار قدیمہ کے شعبے میں منظور شدہ واحد منصوبہ پشاور میں مسجد مہابت خان کی مرمت اور بحالی،سماجی بہبود کے شعبے میں منظور ہونے والا واحد منصوبہ خیبر پختونخوا میں ہر ڈویژن میں سیکنڈری کی سطح تک خصوصی تعلیم کے ایک ادارے کی تعمیر؍درجہ بلندی کا پراجیکٹ،ریلیف اور بحالی کے شعبے میں ضلع چترال میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی،(ii)خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ آبپاشی کے انفرا سٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو اور محکمہ خزانہ کے منظور شدہ واحد منصوبے محکمہ خزانہ کے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کا پراجیکٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں