340

مستوج خاص میں آتشزدگی ،رہائشی مکانات اور جمع پونجی جل کرخاکستر

مستوج(نامہ نگار )مستوج خاص کے مقام ڑاکھپ میں اچانک آگ لکنے کی وجہ سے رہائشی مکانات جل کرخاکسترہوگئے ہیں۔نقصانات کا اندازہ 20لاکھ روپے بتایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڑاکھپ کا رہائشی دنیارولی شاہ کے رہائشی مکانات میں اتوار کے دن اچانک بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کوواپنے لپیٹ میں لے لیا ۔سات کمروں پر مشتمل مکانات سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئے تاہم چترال سکاوٹس،چترال پولیس اورمقامی رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا نے میں مدد کی اور نقصانات کااندازہ بیس لاکھ روپے سے زیادہ بتایا گیا آگ لکنے کی وجہ فوری طور پرمعلوم نہ ہو سکا علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ دینا ولی شاہ انتہائی غریب خاندان سے ہے متعلقہ ادارے ان کی مدد کریں انہونے تنکا تنکا جمع کرکے مذکورہ مکان کوبنایاتھا۔مستوج کے عوام صوبائی حکومت سے فائر فائیٹرگاڑیوں اورعملہ کی تعیناتی ریسکیو1122کادفاترفوری کھولنے کامطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں