چترال ( نمائندہ چترال )چترال کو اے سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ‘ ماضی کے عوامی نمائندوں نے چترال کی ترقی کی بجائے اپنے بنک بیلنس کو برھایا ‘ جبکہ چترال سے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ نہ ملنے کے باوجود مختصر عرصہ میں اربوں کے پرمنصوبے شروع کئے جو پی ٹی آئی کی چترال سے محبت کی مثال ہے ‘ جبکہ دیگر پارٹیوں نے چترالی عوام کو شخصیات کے ناموں پر دھوکہ دیاہے ‘ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا‘ان خیالا ت پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنماؤں ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ ‘پی ٹی آئی کے ضلع چترال صدر عبدالطیف اور دیگر نے اپر چترال کے علاقے پرواک میں شمولیتی جلسے سے
جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی صدر عبدالطیف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام وسائل سے نوازہ ہے لیکن ہماری پسماندگی کی بنیادی وجہ کرپٹ لیڈر شپ ہے گزشتہ دس سالوں کے دوران ہزاروں ارب روپے حکمرانوں کی کرپشن کی نذر ہو گئے جس سے ملک کی ترقی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو ئے لیکن تحریک انصاف نے ان کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر کے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے ۔ اورمستقبل قریب میں انشاء اللہ پاکستان میں انصاف پر مبنی نظام اور بہتر طرز حکمرانی کادور شروع ہونے والا ہے جس سے ترقی کی راہیں کھلے گی اور ہماری آئندہ نسل بہتر طرز زندگی گزار سکے گی ۔ جلسہ سے خطا ب کرتے ہو ئے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت غازی نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پورے صوبے میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا گیا لیکن چترال نے ان کی مخالف فیصلہ دیا لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے چترال کے حقوق کے حوالے سے انصاف کا ثبوت دیا اور بڑے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ۔جلسہ کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے پرواگ چینل کے لئے چالیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔