197

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رات 9بجے سے صبح 6بجے تک لواری ٹاپ روڈ سے سفر پر مکمل پابندی

چترال(نمائندہ) صوبائی محکمہ ہوم اینڈٹرائبل افئیر کی طرف سے رات کے وقت دیر اور چترال کے درمیان براستہ لواری ٹاپ روڈ سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔گذشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک مراسلے میں اب بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ رات کے وقت سفر کی وجہ سے چترال اور ملک کے دوسرے حصوں کے مابین چلنے والی گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوجاتے ہیں۔مراسلے میں سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ رات 9بجے سے صبح 6بجے تک لواری ٹاپ روڈ سے سفر پر مکمل رپر پابندی عائد کردی جائے۔جس کی رو سے رات کے نوبجے سے صبح چھ بجے تک ایمرجنسی کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو لواری ٹاپ روڈ سے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔مراسلے کی کاپیز کمشنر ملاکنڈ ،ڈی آئی جی ملاکنڈ اور پاک فوج کے متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔مراسلے میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور چترال ودیگر شہروں کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کی کنڈیشن بھی باقاعدہ چیک کیا جائے آیا کہ وہ سفر کے قابل ہیں کہ نہیں۔اورلوڈنگ کو بھی چیک کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

No automatic alt text available.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں