384

صوبائی وزیر کھیل محمود خان تین روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے/ایس آر ایس پی کے بجلی گھروں کا افتتاح کرینگے

چترال(محکم الدین)منسٹر سپورٹس،کلچروٹورزم اور یوتھ محمود خان تین روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے ہیں۔جو کالاش فیسٹول چلم جوشٹ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔چترال پہنچنے پر ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ، پاکستان تحریک انصاف کے صدرعبدالطیف نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اْن کا استقبال کیا۔ اپنے دورہ چترال کے دوران صوبائی وزیر محمود خان سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی چترال ٹاؤن کیلئے تعمیر شدہ دو میگا واٹ گو لین ہا ئیڈل پاورسٹیشن،بونی کے مقام پر سٹیڈیم،موڑ گول اور بونی پْل اور ایون ایس آر ایس پی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔اسکے علاوہ چترال شہر میں یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ، موڑین گول پْل، چترال میوزیم میں نئی قائم شدہ لائبریری کا افتتاح تحریک انصاف کے ورکرز کے ساتھ میٹنگ بھی اْن کے پروگرام میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں