205

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترامیم , محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سمیت پبلک ہیلتھ کے بعض شعبوں کو ناظمین کے اختیارات سے نکال کر صوبائی حکومت کے اختیارمیں دیں دئیے

خیبرپختونخواحکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترامیم کرتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سمیت پبلک ہیلتھ کے بعض شعبوں کو ناظمین کے اختیارات سے نکال کر صوبائی حکومت کے اختیارمیں دیں دئیے۔گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ءمیں چوتھی ترمیم پیش کی گئی سی اینڈڈبلیو کے حوالے سے ترمیم سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ نے پیش کیا۔ترامیم پیش کرنے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سال 2002 سے سڑکوں کی مرمت کا کام محکمہ سی اینڈ ڈبلیوں کررہا ہے اور موجودہ دور میں بھی محکمے نے 25ہزار کلو میٹر سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کیا ہے تاہم محکمہ خزانہ اعتراضات کررہا ہے کہ ادائیگی محکمہ کو براہ راست نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کا کنٹرول ضلعی حکومت کے پاس ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو بھی ادائیگیاں نہیں ہوئی۔اس دوران اپوزیشن لیڈر سردارحسین بابک نے تجویز دی کہ یہی مسئلہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساتھ بھی ہے لہٰذا اس محکمہ کو بھی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی مخالفت کے باوجود اس تجویز کو بل کا حصہ بنانے کے بعد دونوں بلز متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے۔یاد رہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں موجودہ حکومت کی جانب سے یہ چوتھی بار ترمیم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں