304

صوبائی وزیر کھیل ثقافت محمود خان کاسب ڈویژن مستوج کا دورہ

بونی (جمشید احمد)صوبائی وزیر کھیل ثقافت محمود خان صدر تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن خیبر پختون خواہ نےگذشتہ روز سب ڈویژن مستوج کا دورہ کیا اور چھ کروڑ روپے کی لاگت سے موڑکھوموژگول پل کا افتتاح کیاان کے ہمراہ پارلیمانی سکرٹری ایم پی اے فوزیہ بی بی، صدر تحریک انصاف ضلع چترال عبدالطیف، پی ٹی آئی رہنماء ممبر ضلع کونسل چرون رحمت غازی پارٹی کار کنان اورسی اینڈ ڈبلیو اسٹاف بونی ودیگر موجود تھے تختی کی نقاب کشائی کی گئی بعد میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی اسٹیج کی فرائیض ممبر ضلع کونسل کوشٹ ایڈوکیٹ مصطفی نے انجام دی ابتدائی کلمات تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا یوسف نے پیش کر تے ہوئے معزز مہمان کا چترال آمد پرخوش امدید کہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورعلاقے کی مسائل سے اُنہیں اگاہ کیا جن میں پل سڑکین وغیرہ شامل تھیاور صوبائی حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا.اس کےعلاوہ ایم پی اے فوزیہ بی بی ، صدر تحریک انصاف ضلع چترال عبدالطیف اور رہنماء اپر چترال ممبر ضلع کونسل چرون رحمت غازی نے خطاب کیا اورجاری مختلف صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہیں جن میں پل روڈ وغیرہ شامل ہیں جو کہ اس سال جون یا ستمبر تک مکمل ہونگے.آخر میں صوبائی وزیر کھیل اور ثقافت محمود خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں خصوصا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک خصوصی دلچپی لے رہیے ہیں جس کی وجہ سے چترال میں کروڑں روپے کے منصوبوں پر کام عنقریب مکمل ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کا کام صرف تختی لگاکرکریڈ لینا نہیں بلکہ منصوبوں کو تکمیل تک پہنچاکر عوام کا دل جیت لینا ہے جس کے لیے ہم بھر پور کوشیش کر رہے ہیں اس کے بعد بونی میں تحصیل اسٹیڈیم گہلی کا بھی افتتاح کیاگیا موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت ، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم ،صدرتحریک انصاف ضلع چترال عبدالطیف دیگر مہمان موجود تھے موقع پر مغزز مہمان کو چترال کا روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنایا گیا آخر میں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت محمود خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم پر کام جاری ہے جوکہ اس سال جون تک مکمل ہوجائے گا جس سے اس علاقے میں کھیلوں کو فروع ملے گا اورنوجوانوں کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں