197

چترال یونیورسٹی میں چائنا لینگوئج سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا

پشاور(نمائندہ ) یونیورسٹی آف چترال کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے یونیورسٹی آف چترال کے کام پیش رفت کے حوالے سے بات کرتے ہوا کہا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال بہت جلد اپنے داخلوں کا اعلان کرے گا اور اس میں کھوار لینگوئج سنٹر کے ساتھ ساتھ چائنیز لینگوئج سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آرکائیوز لائبریری پشاور میں منعقدہ دو روزہ چترال یوتھ سمٹ کے اختتامی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چترال یونیورسٹی پی ایچ ڈی کے 100 سے زائد اسکالرشپ فراہم کرے گا اور ساتھ معیاری تعلیم میں ایک منفرد نام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں