201

محکمہ ایجوکیشن فیمل ڈسٹرکٹ آفس کی جلداز جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی /ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز )چیئرمین ڈیڈاک ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے محکمہ ایجوکیشن فیمل کے زیرتعمیرآفس کاجائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام کو بند پایا گیا جبکہ استفار پر موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمل بی بی حلیمہ نے بتایاکہ فنڈ ز ختم ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے کام کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ڈی۔ای۔او فیمل کے اہلکاروں اور ان دفاتر میں کام کے لئے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کا براہ راست اثر ات بچیوں کی تعلیمی کارکردگی پر پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سکولوں کی نگرانی اور نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے اپر چترال کے وریجون اور لویر چترال کے دروش کے مقامات پر بھی سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس قائم کرنے کے لئے ایم پی اے کو تجویز پیش کردی۔سلیم خان نے ڈی۔ای۔ او فیمل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ آفس کی جلداز جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جوکہ اپنی نوعیت کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اس محکمے کو درپیش دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں