255

ایس پی ٹریفک طاہرہ یعصوب نے ٹریفک سے سی پی او میں اے آئی جی لوجسٹک کی حثیت سے تبادلہ

گلگت( محمد حسین بلتی سے)گلگت شہر میں ٹریفک کے نظام کو مؤ ثر بنانے کے لئے میں اور میری ٹیم نے دینی و سیاسی قیادت کے تعاون سے اپنی بساط کے مطابق بھر پور کوشش کیں اس سلسلے میں صحافی برادری ،ٹرانسپورٹ یونین، سماجی حلقوں اورخاص طور پر گلگت کے عوام کا شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے میر ابھر پور ساتھ دیا اِن خیالات کا اظہار ایس پی ٹریفک طاہرہ یعصوب نے ٹریفک سے سی پی او میں اے آئی جی لوجسٹک کی حثیت سے تبادلہ کے موقع پرسٹی ٹریفک دفتر میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہاہے گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کو نظام کی بہتری میں بڑی مشکلات درپیش ہیں جس سے نبرد آزمائی کے لئے میں نے دن رات کوشش کی اور عوام کے بھر پور تعاون سے نظام کو بہت حد تک بہتر بنانے میں خدا کے فضل سے کامیابی ملی ۔طاہرہ یعصوب نے کہا کہ ٹریفک پولیس گلگت کے عملے کی محنت لگن اور فرض شناسی قابلِ داد ہے جس پر مجھے فخر ہے کہ میری کامیابی در اصل میری ٹیم کی ہی کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں