چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ منگل کے روز چترال میں شروع ہوا ۔ جو سات دن جاری رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے چترال پولوگراؤنڈ میں گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری فاٹا راجہ فضل خالق ، رہنما تحریک انصاف چترال رحمت غازی ، سرکاری افیسران اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور تماشائیوں کی جم غفیر موجود تھی ۔ ٹورنامنٹ میں پولو کی بیالیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اور روزانہ چھ میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچ کھیلے گئے ۔ جس میں چترال سکاؤٹس Aٹیم کا مقابلہ چترال لیویز Cٹیم کے ساتھ ، چترال لیویز Aٹیم کا ریشن گرین کے ساتھ اویر ٹیم بمقابلہ ریشن یلو اور برنس ریڈ کا مقابلہ سایورج سکول بلیو کے مابین ہو ا ۔ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ