553

چترال میں پاکستان کا 69واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نمائندہ اوصاف)چترال میں جشن آزادی کی تقریبات ڈی۔سی ہاؤس میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے پرچم کشائی کی اور چترال لیویز کے ایک چاق وچوبند دستے کی سلامی لے لی ۔ چترال میں پاکستان کا 69واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا،جس میں ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق،ای ڈی اوایجوکیشن معین خٹک،پرنسپل امیرولی خان،(ر)پرنسپل مولانگاہ نگاہ،(ر)پروفیسرعبدالجمیل،ڈی ایس پی چترال خالدخان،ممتازقانوندان صاحب نادرایڈوکیٹ،سابق ایم اپی اے سیداحمدخان،سابق سیکرٹری ایجوکیشن حسین احمدچترال کے مختلف اسکولوں کے طلباء ،اساتذہ اوروالدین کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔نظامت کی فرائض جاوید حیات انجام دے رہے تھے۔مقریرین نے 69وین یوم آزادی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے بزرگو نے دن رات محنت کرکے بڑی قربانیاں دے کریہ ملک حاصل کی ہے۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نے کہاکہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں اور قیام پاکستان پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب حکومت اور پاک فوج کی جانب سے جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے جوش و خروش سے یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ اتنے بڑے اور شایانِ شان طریقے سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔شاہی خطاب شاہی مسجد چترال مولاناخلق الزمان نے چترال میں حالیہ سیلاب میں جان بحق افرادکے اصال ثواب کے لئے دعاکی۔اس موقع پر طلباء نے جشن آزادی کے حوالے سے دلچسپ خاکے اورملی نغموں پیش کرکے محفل کورونق دی۔اخرمیں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرطلباء میں انعامات اور شیلڈتقسیم کئے۔یہ پروگرام اے کے ارایس پی چترال کی مالی معاونت سے منعقدہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں