228

پشاوراپ گریڈیشن مسئلہ، خواتین اساتذہ نے احتجاجاً پاک-افغان شاہراہ بند کردی

جمرود خیبر ایجنسی کی خواتین اساتذہ نے اپ گریڈیشن نہ ہونے اور اکاؤنٹننٹ کے ناروا رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاک – افغان شاہراہ ٹریفک کےلئے بند کردی۔مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ میل ٹیچرز کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جبکہ فیمیل ٹیچرز کا مسئلہ جوں کا تو ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ اکاؤنٹنٹ کے دفتر جاتی ہیں تو   نہ صرف ان کی بات سننے سے انکار کیا جاتا ہے  بلکہ اکاؤنٹنٹ ناروا رویہ اپناتے ہوئے دروازہ بھی بند کرلیتے ہیں۔احتجاجی اساتذہ نے کل دوبارہ پاک – افغان شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں