چترال (نمائندہ ) چترال سکاوٹس، دیر سکاوٹس اور باجوڑ سکاوٹس پر مشتمل فرنٹیر کو ر کے ناردرن سیکٹر کے 479سپاہیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ جمعرات کے روز دروش چھاونی میں منعقدہوئی جس میں 11کور پشاور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور میجر جنرل شاہین مظہر، جنرل افیسر کمانڈنگ میجرجنرل علی عامر اعوان اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ بھی موجود تھے۔ پاس آوٹ ہونے والے سپاہیوں کے حلف وفاداری اٹھانے کے بعد کور کمانڈر مختلف شعبوں