194

کے پی ڈاکٹروں کے لیے اوقات کار متعین،چھ دنوں میں 48 گھنٹے ڈیوٹی لازمی قرار دیدی گئی

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لئے اوقات کار متعین کر دیے،ہفتے کے 6 دنوں میں 48 گھنٹے ڈیوٹی دینے کی تجاویز مرتب کرلی گئیں ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کے لئے اوقات کار متعین کرنے کی تجاویز مرتب کرلی گئیں ہیں ،سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی نے تجاویز مرتب کی ہیں ،تجاویز کے مطابق ایمرجنسی اوراوپی ڈی کے ڈاکٹروں کے لئے ہفتے میں 36 گھنٹے ڈیوٹی لازمی ہوگی۔عام ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کو ہفتے میں 40 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی،دوران ڈیوٹی زیادہ سے زیادہ شفٹ 12 گھنٹوں پر محیط ہوگی جبکہ ہفتہ وار نائٹ اور ڈے شفٹ میں روٹیشن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں